لاہور۔12مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت سیشن و سول عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ جاری کردہ نئے اوقات کار کے مطابق ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت پیر تا جمعرات اور ہفتے کے روز صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک جبکہ جمعے کے روز سماعت صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہو گی ۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن پر منگل کے روز سے ہی عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ تبدیلی کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن سیشن عدالت اور سول عدالتوں میں بھی چسپاں کر دیا گیا ہے۔