رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین جن کے نام پر 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ان کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے،فرخ حبیب

96

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین جن کے نام پر 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ان کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔

فرخ حبیب نے ٹویٹر پر فہرست شیئر کرنے ہوئے کہا کہ یہ ہیں وہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین جن کے نام پر 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان بے نامی اکائونٹس کے ذریعے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کرپشن اور چوری کے 16 ارب روپے کو استعمال کرتے تھے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ واقعی ‎دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔