مکہ المکرمہ ۔ 28 مئی (اے پی پی)سعودی عرب کے محکمہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کے ڈائریکٹر ریان الحربی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران حرمین ٹرین الحرمین شریفین کے درمیان ہفتے میں 56 چکر لگائے گی۔ مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رمضان المبارک کے دوران حرمین ٹرین مکہ، مدینہ، جدہ اور کنگ عبداللہ اقتصادی مرکز ربیغ کے درمیان چکر لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ شیڈول کے تحت حرمین ٹرین 90 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔ حربی نے کہا کہ ٹرین اب تک اپنے چکرمقررہ اوقات میں 98 فیصدی کامیابی سے مکمل کرچکی ہے اور موجودہ بارشوں کے موسم میں بھی اس کے شیڈول میں کوئی تعطل نہیں آیا۔انہوں نے مذید کہا کہ حرمین ٹرین جدہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے سوا دیگر تمام اسٹیشنوں پر سے کامیابی کے ساتھ آ اورجارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹرین کی رفتار 2 سو کلو میڑ فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں رکھی جاتی ۔