روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 300 روپے اور 6 ہزار 752 روپے پر بند

120
Cotton is an important cash crop
Cotton is an important cash crop

کراچی ۔ 28 نومبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں بالترتیب 150 روپے اور 161 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 150 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس6 ہزار 591 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 752 روپے ہوگئے۔