روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 600 اور 7 ہزار 73 روپے پر بند

91
Cotton is an important cash crop
Cotton is an important cash crop

کراچی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 100 روپے اور 107 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 600 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 966 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار 73 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 735 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 218 روپے پر بند ہوئے۔