23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںروات پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملوث ملزم کو...

روات پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔16اپریل (اے پی پی):روات پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اس کے ساتھ گئی تھی جہاں ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش کے بعد ملزم طلحہٰ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس جاری ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ ایسے واقعات میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ راولپنڈی پولیس ایسے مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں