اسلام آباد ۔ 21 دسمبر(اے پی پی) نومبر 2018ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 13.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2018ءکے دوران چاول کی کی برآمدات کا حجم 23.15 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ نومبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 20.23 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2017ءکے مقابلہ میں نومبر 2018ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 2.83 ارب روپے یعنی 13.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔