رواں سال 2018ءکی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران ٹیلی نار پاکستان کو 30 ارب روپے کا ریونیو حاصل

76

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے 30 ارب روپے کا ریونیو کمایا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب نے کہا ہے کہ کمپنی کی افرادی قوت کی محنت اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے وژن کے تحت کمپنی نے تین ماہ کے دوران سب سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریونیو میں اضافہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 11.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران ریونیو 30 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ سال جولائی تا ستمبر 2017ءکے دوران کمپنی کا ریونیو 26.89 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔