رواں سال آلو کی4.2 ملین ٹن پیداوار متوقع

84

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)رواں سال آلو کی4.2 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے جبکہ آلو کی مقامی طلب3.75 ملین ٹن ہے،آلو کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں اور ملکی ضروریات سے زائد آلو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام نے کہا ہے کہ آلوکی مجموعی قومی پیداوار کا 95 تا 97حصہ پنجاب میں پیدا کیا جاتا ہے۔ گذشتہ مالی سال2017-18ء کے دوران پنجاب میں آلو کی پیداوار4.264 ملین ٹن رہی تھی جبکہ سندھ میں5 ہزار700 ٹن آلو پیدا کیا گیا اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آلو کی پیداوار22 ہزار600ٹن رہی تھی۔