رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب ِزکوٰۃ مقرر

109
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):حکومت نے رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے نصاب زکوٰۃ مقرر کیا ہے جس کے مطابق قومی بینک یکم رمضان المبارک 1444 ھ کو اپنے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے ۔

پیر کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے سے زائد رقم رکھنے والے بینکوں کے کھاتہ داروں کے کھاتوں سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی ۔ یکم رمضان المبارک کو تمام قومی بینک سیونگز اور نفع و نقصان کھاتوں یا اس طرح کےدوسرے اکائونٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے ۔