31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حجاز مقدس...

رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ سردار محمد یوسف

- Advertisement -

لاہور۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا، پہلی پرواز 29 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگی ،عازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں حاجی کیمپ میں حج تیاری 2025 ءکے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے ، حج پروازوں کا آغاز29 اپریل سے ہو گا ،ملک کے مختلف اضلاع میں عازمین حج کو تربیت دی جا رہی ہے ،حج ٹریننگ کا پہلا مرحلہ رمضان سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ8 مئی سے پنجا ب یونیورسٹی میں منعقد کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ کا مقصدلاہور میں حج انتظا مات کا جا ئزہ لینا تھا کیو نکہ عازمین حج کی ایک بڑی تعداد یہاں سے روانہ ہو گی،حا جی اللہ کے مہمان ہو تے ہیں ، ہم چا ہتے ہیں کہ حج کے حوالے سے ایسے انتظامات کیے جا ئیں تاکہ اللہ کے مہما نوں کی خد مت میں کو ئی کسر نہ رہ جا ئے،

- Advertisement -

حجاج کرام کی خد مت وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری اور اس کا تعلق ہمار ے عقیدہ کے ساتھ بھی ہے ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کی ویکسینیشن اورمتعلقہ معلومات سمیت دیگرضروریا ت کے حوالے سے مزید ہدا یا ت جا ری کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو ما ہ میں حجاج کے لیے فقیدالمثال انتظامات کئے جائیں اور اس حوالے سے میں نے سعودی عرب میں حج وزارت کے ذمہ داران سے میڈ یکل، ٹرا نسپورٹ اور رہا ئش سمیت دیگر امور پرتفصیلی بات چیت کی ہے ،اس سلسلے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر کے پاکستانی عوام کو بہت بڑا ریلیف دیا، قوم کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے ، عوام کو دیئے گئے اس تحفہ پر محمد نواز شریف ،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت آئی ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی شامل ہے، یہ کوشش رہی ہے کہ ایسی پالیسیز مرتب کی جائیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے زیادہ فوکس مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ غریب آدمی بھی خوشحالی کی زندگی بسر کر سکے اور اسے ہر وہ سہولت میسر ہو جو ایک خوشحال طبقے کو حاصل ہے ، الحمدللہ حکومت کے ایک سالہ اقتدار میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے ،امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578882

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں