رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر 150 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی دی جائے گی

171

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر 150 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی دی جائے گی اور تقریباً 2.5 ملین گائے، بیل اور بھینسوں کے علاوہ 4 ملین بکروں 8 لاکھ بھیڑوں، دنبوں اور 30 ہزار اونٹوں کو سنت ابراہیمی کی یاد میں قربان کیا جائے گا اس طرح آئیندہ عید قربان کے موقع پر پاکستانی ایک سو پچاس ارب روپے کے جانوروں کی قربانی کرینگے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آئیندہ عید قربان کے موقع پر شعبہ کو 73 لاکھ کھالیں وصول ہوں گی جبکہ گزشتہ سال بھی ٹینری کی مقامی صنعت کو اتنی ہی کھالیں وصول ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق قربانی کیلئے 2.5 ملین گائے، بیل اور بھینسوں کی قربانی پر تقریباً 75 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے اور 4 ملین بکروں کی خریداری پر 60 ارب روپے جبکہ 8 لاکھ بھیڑوں اور دنبوں کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے خرچ کئے جائینگے اسی طرح رواں سال 30 ہزار اونٹوں کی قربانی کیلئے 2.1ارب روپے کے اخراجات کی توقع ہے