ملتان۔8 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات خاں بوسن نے کہاہے کہ ہماری حکومت مئی 2018تک عوامی خدمت کرتی رہے گی جوکہ ہماری آئینی مدت ہے، ہم عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں ،اسی سال نومبرمیں 6400 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے بجلی کے بحران کوقابوکرنے میں مددملے گی،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز چاہ بوٹے والایوسی 94میں گیس ،سیوریج اوربجلی کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کےلئے ہماری جہدوجہدجاری رہے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کادرخت بڑا ہو، یہ بڑاہوگاتب ہی عوام کے حالات میں تبدیلی آئے گی