رواں سال پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع، تین سال میں ان کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

67
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم، ڈائیوو پاکستان اور سکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا سٹریٹجک الائنس آج ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور تین سال میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔