رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی منڈیوں میں سونے کے سکوں ،گولڈ بارز کی خریداری میں 11 فیصد، سونے کے زیورات کی خریداری میں 13 فیصد اصافہ ہوا، ورلڈ گولڈ کونسل

157

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 2016ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی منڈیوں میں سونے کے سکوں اور گولڈ بارز کی خریداری میں 11 فیصد جبکہ سونے کے زیورات کی خریداری میں 13 فیصد کا اصافہ ہو اہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران سونے کے سکوں اور گولڈ بارز کی خریداری کا حجم 3.1 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جاری سال کے اسی عرصہ کے دوران 3.4 ٹن سونے کے سکے اور گولڈ بارز فروخت کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سونے کے زیورات کی خریداری کا حجم گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے 5.3 ٹن کے مقابلہ میں 6 ٹن تک بڑھ گیا ۔ اس طرح سال 2015ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2016ءمیں جنوری تا مارچ کے دوران سونے کے سکوں اور گولڈ بارز کی خریداری میں گیارہ فیصد کا جبکہ سونے کے زیورات کی عالمی مارکیٹ میں خریداری کی شرح میں تیرہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔