اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار میں 7.49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی رپورٹ کے مطابق 15 فروری 2018ءتک ملک میں کاٹن جنرز کے پاس کپاس کی 11.4 ملین گانٹھیں پہنچی ہیں۔ ملک بھر میں کاٹن جنرز نے ایک کروڑ 14 لاکھ 57 ہزار 111 کپاس کی گانٹھوں سے روئی نکالنے کا عمل مکمل کیا ہے۔