اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران متفرق جوتوں کی برآمدات میں 107.25 فیصد کا واضح اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران 9 لاکھ 50 ہزار متفرق جوتوں کے جوڑے برآمد کئے گئے جن کی مالیت 386 ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران کینوس کے جوتوں کی برآمدات 16 لاکھ 90 ہزار جوڑوں تک پہنچ گئیں جن کی مجوعی مالیت 8 سو ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران کینوس کے جوتوں کی برآمدات میں 414 ملین روپے یعنی 107.25 فیصد کا واضح اضافہ ہوا ہے ۔