اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں فٹ ویئر ایکسپورٹس میں 14.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق پاکستان نے جولائی تا فروری 2018-19ءمیں 80.292 ملین ڈالر کی فٹ ویئر مصنوعات دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی ہیںجبکہ گزشتہ سال یہ ایکسپورٹ 70.093 ملین ڈالر تھیں۔ اس سال چمڑے کے جوتوں کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران درآمدات6.13 فیصد کمی کے ساتھ 39.029 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 36.636 ارب ڈالر پر آ گئی ہیں۔