رواں مالی سال پہلے دو ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 4.78فیصد کمی ہوئی، ادارہ شماریات

111
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملکی تجارتی خسارے میں رواں مالی سال پہلے دو ماہ کے دوران 4.78فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 4.78فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،

گزشہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 1076481 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو رواں مالی سال 4.78فیصد کمی کے بعد 1024974 ملین روپے رہ گیا ہے ۔ اس عرصے کے دوران برآمدات میں 10.70فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 3.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔