رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی تجارتی خسارے میں 5.07 فیصد کمی

85

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی ششماہی میں ملک کے تجارتی خسارے میں 5.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018ءکے دوران قومی برآمدات میں 2.19 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 2.29 فیصد کی کسے نتیجہ میں تجارتی خسارہ میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا جوجولائی تا دسمبر 2018ءکے دوران 11 ارب21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح برآمدات میں 2.19 فیصد اضافہ فہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب قومی رآمدات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 28 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں جو جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ءکے دوران 28 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک کم ہو گئیں۔ ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ بھی جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران 17 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ءکے دوران 16 ارب 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک کم ہو گیا جس سے قومی خزانے پر ادائیگیوں کے توازن کا بوجھ کم ہوا ہے۔