رواں مالی سال کے دوران جنوبی یورپ کوپاکستانی برآمدات میں 43 فیصد ، درآمدات میں 75 فیصد اضافہ

128
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ کوپاکستانی برآمدات میں 43 فیصد جبکہ درآمدات میں 75 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے

۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یونان، اٹلی سپین اورجنوبی یورپ کے دیگر ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.005 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.07 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 702.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2021 میں جنوبی یورپ کے ممالک کو209.53 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال نومبرمیں جنوبی یورپ کے ممالک کو155.01 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مالی سال 2021 میں جنوبی یورپ کے ممالک کو 1.929 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 538.16 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 74.57 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا حجم 308.26 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ نومبرمیں خطہ کے ممالک سے 106.85 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال نومبرمیں جنوبی یورپ کے ممالک سے 81.34 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔مالی سال 2021 میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 989.94 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں