رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 10.7فیصد اضافہ

80

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 10.7فیصد کا اضافہ ہواہے اور پہلے دس ماہ کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2کروڑ 98 لاکھ 70ہزار 808 ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( اے سی ایم اے) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 2 کروڑ69 لاکھ 73ہزار 44 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کی شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 13.1فیصد زائد رہی ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں فروخت کی شرح میں 10.2فیصد کااضافہ ہواہے۔