رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 26 لاکھ مستحق اور قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

90

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 26 لاکھ مستحق اور قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جمعرات کو ہم نے وزیراعظم پورٹل کے تحت تعلیمی وظائف کی شکایات کیلئے مکمل طور پر ایک الگ پورٹل متعارف کروایا ہے جو طلبہ کی شکایات کےبروقت اور مربوط حل کو یقینی بنائےگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 2.6 ملین مستحق اور قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔