اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر نومبر2018ءتک موٹرسائکلوں کی درامدات پر5.7 ارب روپے کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.67 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر 4.7 ارب روپے کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔