رواں مالی سال کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ

94
امریکہ کا پاکستانی کسانوں کے لیے کھاد کے باکفایت اور موثر استعمال کو مضبوط بنانے کے لیے 4.5 ملین ڈالر کے پروگرام کا اعلان

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکا کو برآمدات سے پاکستان نے 2.684 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکا کوبرآمدات سے پاکستان نے 2.527 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ ماہ فروری میں امریکاکوبرآمدات سے ملک کو 320.81 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.28 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں امریکا کو برآمدات سے پاکستان نے 290.899 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2019ءتک امریکا سے درآمدات پر پاکستان نے 1.360 ارب ڈالر کا زمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکاسے درآمدات پرپاکستان نے 1.218 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔ماہ فروری میں امریکا سے درآمدات پر213.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، فروری 2018ءمیں امریکا سے درآمدات پرپاکستان نے 225.94 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔