رواں مالی سال کے پہلے ماہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 427.33 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، سٹیٹ بینک

68
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 427.33 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ترسیلات زر 4.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔