رواں مالی سال کےدوران روپے کی قدر میں مجموعی قومی برآمدات میں 5.98 میں فیصد اضافہ

106
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں مجموعی قومی برآمدات میں فیصد 5.98 اضافہ سے 1.254 کھرب روپے تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران روپے کی قدر میں قومی برآمدات میں 5.98 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 12 لاکھ 54 ہزار 813 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 11 لاکھ 83 ہزار 957 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران مجموعی ملکی برآمدات (روپے کی قدرمیں) 70 ہزار 856 ملین روپے یعنی 6 فیصد کے قریب بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران ملکی برآمدات میں 8.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔