23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںرواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوتی دھاگے کی درآمدات...

رواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوتی دھاگے کی درآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ،اپٹما

- Advertisement -

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سوتی دھاگے کی درآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی تا ستمبر 2020 میں 13976 ٹن سوتی دھاگہ درآمد کیا گیا ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوتی دھاگے کی درآمدات کا حجم 11047 ٹن رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے دوران سوتی دھاگہ کی قومی درآمدات میں 2929 ٹن یعنی 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=223337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں