رواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کی برآمدات میں 41فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، عبدالرزاق دائود

61

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ رواںمالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کی برآمدات میں 41فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا ستمبر 2020-21 کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات 41فیصد اضافہ کے ساتھ 444ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 315ملین ریکارڈ کی گئی تھیں۔