روحان نوری نے گن اینڈ کنٹری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز اور بوائز سنگلز کے دونوں ٹائٹل جیت لئے

120

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):روحان نوری نے گن اینڈ کنٹری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز اور بوائز سنگلز کے دونوں ٹائٹل جیت لئے جبکہ خواتین کا ٹائٹل شازیہ ساجد نے جیت لیا۔ اس موقع پر گن اینڈ کنٹری کے سیکرٹری عمران افراز خان بھی موجود تھے جبکہ نعمان افضل نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیئے۔

مینز سنگلز کے فائنل میچ روحان نوری نے عادل فاروق کو 5-8 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا جبکہ بوائز سنگلز کے فائنل میں بھی روحان نوری نے ماحد محمود کو 4-8 سے کامیابی حاصل کر لی جبکہ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں شازیہ ساجدنے لیلہ رخ کو 6-8 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چیمپئن شپ میں 60 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔