روزانہ کی بنیاد پرروٹی کے وزن اورقیمت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر

141

نارووال ۔30 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضانے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کےانقلابی قدم کے تحت ضلع بھرمیں شہریوں کو 13روپےمیں روٹی کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں حکومتی ہدایات پرعمل درآمد کویقینی بنارہے ہیں۔

پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے انسپیکشنزکاعمل جاری ہےجس کے تحت ضلع بھرمیں آب تک پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے 1ہزار269انسپیکشنزکیں گئی جن میں117 خلاف ورزی کے مرتکب افرادکومجموعی طورپر1لاکھ55ہزار500روپے طورپرجرمانہ کیاگیااور1تندورسیل کیاگیا۔واضح رہے کہ حکومتی نوٹیفیکشن کے مطابق اب ضلع نارووال میں شہریوں کووزن سوگرام روٹی 13روپے میں فراہمی کےعمل کاعمل جاری ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پرانڈسٹریزڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سےگزشتہ دنوں نوٹیفکیشن جاری کیاگیاجس کے تحت ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی طرف سے اسسٹنٹ کمشنرز اورسپیشل پرائس مجسٹریٹس کوپنجاب حکومت کےجاری کردہ نوٹیفکیشن پرعمل درآمدکویقینی بنانے کےحوالے سےصارفین کو13روپے میں روٹی کی فراہمی کویقینی بنانے کی سختی سےہدایات جاری کردی گئی ہیں۔\