روس افریقہ اقتصادی فورم کو نئے علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال کریں گے، اس سے باہمی تعاون، ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا، ولادیمیر پیوٹن

69
Vladimir Putin

ماسکو ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس افریقہ اقتصادی فورم کے تحت ہم نئے علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لائیں گے، رکن ممالک کو مشترکہ نوعیت کے منصوبوں کی پیشکش کرتے ہیں اس سے باہمی تعاون، ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماسکو میں ہونے والے پہلے رشین افریقہ اکنامک فورم کے شرکاءکے نام اپنے پیغام میں کیا۔ولادیمیر پیوٹن نے فورم کے شرکاءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس فورم کو نئے علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال کریں گے، انھوں نے رکن ممالک کو امید افزاءمشترکہ منصوبوں کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے باہمی تعاون میں اضافہ اور دونوں خطوں کی ترقی و خوشحالی میں بہتری آئے گی۔