روس میں لاپتہ ہیلی کاپٹر مل گیا، پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک

143
Missing helicopter found in Russia
Missing helicopter found in Russia

ماسکو ۔22جولائی (اے پی پی):روس میں لاپتہ ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا، پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاس کے مطابق امدادی کارکنوں نے پیر کو رابنسن ہیلی کاپٹر کو تلاش کیا جو روس کے مشرق بعید میں یاکوتیا میں جمعے کو لاپتہ ہو گیا تھا۔فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی (یاکوتیا) کی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹرمکمل طور پر تباہ پایا گیا، پائلٹ اور تین مسافروں کی لاشیں ملی ہیں۔