روس کااپنی سرحدوں کے قریب امریکی فوجی نقل و حرکت پر سخت رد عمل

58

ماسکو ۔ 26 نومبر (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ملک کی سرحدوں کے قریب امریکا کی فوجی نقل و حرکت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ رون کے نشریاتی ادارے کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کی وجہ سے یوکرین کا بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے یورپی اقوام کی سکیورٹی کو اپنی تخریب کارانہ پالیسیوں کا یرغمال بنا رکھا ہے۔