روس کابحیرہ اسود میں 4 یوکرینی فوجی کشتیوں کو تباہ کر نے کا دعوی

84
Russia
Russia

ماسکو۔4ستمبر (اے پی پی):روس نے کہا کہ اس نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی4فوجی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نےکہا کہ بحیرہ بلیک فلیٹ کے بحری ہوابازی کے طیاروں نے یوکرین کی مسلح افواج کے لینڈنگ گروپس کے ساتھ 4 امریکی ساختہ ’’ولارڈ سی فورس‘‘فوجی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے،

جو کریمیائی ساحل پر کیپ ترخان کٹ کی سمت سفر کر رہی تھیں۔روسی وزارت نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی بغیر پائلٹ کے ڈرونز ( یو اے ویز) بھی کریمین جزیرہ نما کے قریب بحیرہ اسود کے اوپر ہوا میں تباہ کر دیئے ہیں ۔