ماسکو ۔9دسمبر (اے پی پی):روس نے غیر ملکی انٹیلی سروسز کی روسی شہریوں کو بلیک میلنگ، دھوکہ دہی یا رشوت دے کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوششوں بارے خبردار کیاہے۔
تاس کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے غیر ملکی اسپیشل سروسز بشمول یوکرائن کی جانب سے بلیک میلنگ، دھوکہ دہی یا رشوت کے ذریعے دور دراز سے روسیوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوششوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔
تاس کے مطابق ایف ایس بی نے خبردار کیا کہ ہم غیر دوست ممالک کی طرف سے خصوصی سروسز روسی شہریوں کو بلیک میلنگ، دھوکہ دہی یا رشوت دے کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کرنے بارے خبردار کر تے ہیں ۔