روس،کمچاٹکوکے مشرقی ساحل کے قریب 6.5 شدت کا زلزلہ

116
Earthquake
Earthquake

ماسکو ۔3اپریل (اے پی پی):روس کے جزیزہ نماکمچاٹکوکے مشرقی ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی-میڈیٹیرینین ارضیاتی پیمائی سینٹر( ای ایم ایس سی)کے مطابق روس کے جزیزہ نما کمچاٹکوکے مشرقی ساحل کے قریب پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے ، تاہم تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔