31 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی اداکار یوری بوریسوف امریکن اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد

روسی اداکار یوری بوریسوف امریکن اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد

- Advertisement -

ماسکو ۔25جنوری (اے پی پی):پہلی مرتبہ ایک روسی اداکار کو امریکن اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ۔ تاس کے مطابق روسی اداکار یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ اس وقت آسکر کے لیے اپنی نامزدگی کے معاملے کو سمجھنا ان کے لیے مشکل ہے تاہم ساتھ ہی اس کے لیے وہ خوش اور شکر گزار ہیں۔بوریسوف نے کہا میں بہت خوش ہوں اور اس وقت اس معاملے کو سمجھنا مشکل ہے۔

انہوں نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔روسی اداکار یوری بوریسوف کو امریکی فلم "انورہ” میں اپنے کردار کے لیے بہترین معاون اداکار کے زمرے میں امریکن اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

- Advertisement -

وہ آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے والے پہلے روسی اداکار بن گئے۔2024 میں سین بیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی امریکن کامیڈی ڈرامہ فلم "انورہ” پہلی بار کینز فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی۔ اس میں روسی اداکار نے "گارڈ” کا کردار ادا کیا۔ روسی اداکار کا نام فلم میں آئیگور رکھا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں