روسی تیل 2 ہفتے میں پاکستان پہنچے گا،دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے،مصدق ملک

190

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل 2 ہفتے میں پاکستان پہنچے گا،دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔بدھ کو یہاں پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے، روسی تیل 2 ہفتے میں پاکستان پہنچے گا ، دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے،حکومت گیس کے بند کنویں دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے، کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لئے کچھ رعایت دیں۔