ماسکو ۔ 20 مارچ (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد کہا ہے کہ وہ مغربی دنیا سے بات چیت پر زور دیں گے۔ جرمن خبررساں ادرے کے مطابق پیوٹن نے یہ بات اپنے نائبین کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ نئی صدارتی مدت میں مغربی دنیا کے ساتھ روابط میں اضافہ کریں گے اور روسی شہریوں کی بہبود پر توجہ دیں گے۔