روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ( جمعہ ) کو حلب میں 10 گھنٹے کی جنگ بندی کاحکم

122
Vladimir Putin

ماسکو ۔ 2 نومبر (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کل ( جمعہ ) کو شامی شہر حلب میں 10 گھنٹے کی جنگ بندی کاحکم دیا ہے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس جنگ بندی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا گیا ہے ۔ روسی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ولیری گراسیموف نے بتایا کہ 4 نومبر کو حلب میں صبح 9 بجے سے لے کر رات 7 بجے تک جنگ بندی رہے گی جو کہ جنگ زدہ شہر حلب میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہوگی۔