روسی صدر پیو ٹن نے اپنی مدت صدارت میں توسیع کے قانون پر دستخط کر دیے

117
صدر پیوٹن

ماسکو ۔6اپریل (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیو ٹن نے اس قانونی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت وہ 2036ء تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔

اس قانون کے لیے آئینی تبدیلیوں کی ضرورت تھی جس کے لیے ووٹنگ گزشتہ برس عمل میں آئی تھی۔ یکم جولائی کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک شق کے تحت صدر پوٹن مزید دو ادوار کے لیے روس کے صدر بن سکتے ہیں۔ 68 سالہ پیو ٹن دو دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ بعد میں کریں گے کہ 2024ء میں اپنی مدت صدارت کے بعد وہ دوبارہ صدارتی امیدوار ہوں گے یا نہیں۔