23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی صدر کا یکم جنوری 2026 سے مسلح افواج کے لئےغیر ملکی...

روسی صدر کا یکم جنوری 2026 سے مسلح افواج کے لئےغیر ملکی تیار کردہ ملبوسات کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا حکم

- Advertisement -

ماسکو۔12اگست (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت یکم جنوری 2026 سے ملک کی مسلح افواج کے لئے غیر ملکی تیار کردہ یونیفارمز اور متعلقہ سامان کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے روسی مسلح افواج کے تمام یونیفارمز اور دیگر ملبوسات صرف اُن روسی کمپنیوں سے حاصل کیے جائیں گے جن کی پیداواری تنصیبات روس کے اندر واقع ہیں۔

2027 تک یہ شرط کپڑوں اور ہاتھ سے بنے ہوئے دیگر مواد پر بھی لاگو ہوگی، یعنی ان اشیاء کو بھی مکمل طور پر روس میں تیار کیا جانا لازم ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فوجی ضروریات کے لئے غیر ملکی ساختہ ملبوسات اور مواد کی خریداری کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

- Advertisement -

فوجی لباس اور سازوسامان میں یونیفارمز، بیجز ، بستر، خصوصی ملبوسات، جوتے، آلات و دیگر سامان اور حفظان صحت کی اشیا شامل ہیں، جن کی خریداری روسی ریاستی دفاعی آرڈر کے نظام کے تحت کی جاتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں