ٹیکساس ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دو دنوں میں جس امریکی شخصیت کو اپنا وزیر خارجہ نامزد کرنے جا رہے ہیں وہ دنیا بھر میں "پیڑولیم کنگ” اور ‘روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے جگری دوست” کے طور پر جانے جاتے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ‘ایرونگ’ کے رہائشی 65 سالہ ریکس ٹیلرسن گزشتہ دس برسوں سے امریکا میں پیڑوکیمکل منصوعات تیار کرنے والی معروف ‘ایکسن موبل’ کمپنی کی مجلس انتظامیہ کے سربراہ چلے آ رہے ہیں