روسی صدر یوکرین کی سرحد پر کشیدگی کو کم کریں، امریکی صدر

61
جو بائیڈن

واشنگٹن۔14اپریل (اے پی پی):امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کریں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے پر سے یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور روس پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لائے۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن روس کے ساتھ تعلقات میں استحکام چاہتے ہیں ۔ امریکی صدر نے یوکرین کی سرحد پر تعینات روسی افواج کی تعداد میں اضافے کی مخالفت بھی کی۔

امریکی اور روسی صدور کی ٹیلی فونک بات چیت یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کی نیٹو کے اعلی عہدیداروں ، امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ کے ساتھ برسلز میں میں ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔