روسی صدرکی نومنتخب فرانسیسی صدر میکرون کو پیشکش

130

ماسکو ۔08 مئی (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانسیسی انتخابات کے فاتح ایمانویل میکرون پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ساتھ ملکر کام کریں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔عرب نیوز کے مطابق کریملن کی طرف سے جاری تہنیتی پیغام میں روسی صدر نے کہا ہے کہ دہشت کے بڑھتے خطرات اور انتہا پسندی مقامی تنازعات میں اضافے اور خطوں میںعدم استحکام کا باعث ہے ،اس صورتحال میں خصوصی طور پر باہمی اعتماد کے فروغ ، تعلقات ،علاقائی و عالمی مسائل کے حل اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا نہایت اہم ہے ۔