- Advertisement -
ماسکو ۔ 7 جون(اے پی پی) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کی فضائیہ حلب شہر پر دہشتگردوں کے قبضے کو روکنے کے لئے شامی فوج کی ہر ممکن مدد کرے گی روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت حلب اور اس کے اطراف میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہم پہلے ہی امریکا کو خبردار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ روس حلب پر دہشتگروں کا قبضہ نہیں ہونے دے گا اور روسی فضائیہ اس سلسلے میں شامی فوج کی ہر ممکن مدد کرے گی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7888
- Advertisement -