روسی فوج سرحدوں پر ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہے، پیوٹن

139
Vladimir Putin

ماسکو ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملکی وزارت دفاع کے ساتھ اختتام سال کی خصوصی میٹنگ میں روسی سرحدوں کی صورت حال اور دفاعی ضروریات پر گفتگو کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فوج کے سینیئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرحدوں پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب کے لیے چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو اپنی سرحدوں کی نگرانی کے دوران دوسری جانب ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا ہو گی۔ پیوٹن کے مطابق گلوبل عسکری اور سیاسی صورت حال کا تقاضا ہے کہ روسی افواج ہر دم چوکنا رہیں۔واضح رہے کہ روس اور مغربی اقوام کے درمیان کریمیا کے روس کے ساتھ جبری الحاق کے معاملے پر 2014 سے تناو پایا جاتا ہے۔