روسی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،پیوٹن

133

ماسکو۔ 9 مئی (اے پی پی)روسی مسلح افواج کسی بھی مشن یا ممکنہ جارحیت کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔یہ بات روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دوسری جنگ عظیم میں فتح کی سالگرہ کا 72واں جشن منانے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ماسکو میں رنگا رنگ فوجی پریڈ بھی منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔