روشان پیکجز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 13.06 فیصد اضافہ

108

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):روشان پیکجز لمیٹڈ (آر پی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 13.06 فیصد اضافہ ہوا ۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 کے پہلے 9 مہینوں میں جولائی تا مارچ (20-2019 ) آر پی ایل کو 222 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاسل ہوا تھ، اس عرصہ کےلئے کمپنی کو 1.57 روپے فی حصص آمدنی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2021 میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران کمپنی کا خالص نفع بڑھ کر251 ملین روپے رہا، کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی بڑھ کر 1.77 روپے رہی۔

اس طرح مالی سال 2020 کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلے میں 2021 کے اسی عرصہ کے دوران آر پی ایل کی بعد از ٹیکس آمدن میں 29 ملین روپے یعنی 13 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مال سال کی پہلی سہ ماہی( جولائی تا ستمبر 2020 )کے دوران روشان پیکجز لمیٹڈ کو 86 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا ہے اور اس دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 0.60 روپے رہی ہے۔

دوسری سہ ماہی( اکتوبر تا دسمبر 2020 )کے دوران آر پی ایل کی خالص آمدن کم ہوکر 68 ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 0.48 روپے رہی تاہم تیسری سہ ماہی میں( جنوری تا مارچ 2021 )کے دوران آر پی ایل کی خالص آمدن بڑھ کر97 ملین روپے رہی، فی حصص آمدن بھی اضافے کے ساتھ0.68 روپے تک پہنچ گئی۔